• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us Released Secret Documents Of Military Coup In Iran

امریکی محکمہ خارجہ نے 18 اگست 1953 کو ایران میں فوجی بغاوت کے لیے امریکی مداخلت کے حوالے سے خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاری ہونے والی خفیہ دستاویزات میں 64سال پہلے ایران میں ہونے والی فوجی بغاوت کے حوالے سے خفیہ آپریشن کی تفصیلات درج ہیں،حالیہ دستاویزات سے پہلے بھی ایران میں فوجی بغاوت کے حوالے سے امریکی اوربرطانوی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے اہم انکشافات کیے جاچکے تھے۔

واضح رہے کہ 18 اگست 1953 کو ایران میں وزیراعظم ڈاکٹرمصدق کی سربراہی میں اس وقت کی حکومت کوفوجی بغاوت اور امریکی حمایت کے ذریعے ہٹادیاگیا جس کے بعدمیجر جنرل فضل اللہ زاہدی نے ملک میں حکومت کی تشکیل کی ذمے داری لی تھی۔

تازہ ترین