آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Cm Sindh Instructed Electric Authorities For No Load Shedding

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، جبکہ صوبائی وزیر داخلہ نے بھی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک حکام کو پاک بھارت فائنل میچ میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز دفاتر ، صنعتیں بند ہوتی ہیں بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پوری کی جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم فائنل جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم انشاءاللہ فاتح بن کر لوٹے گی۔

x
Advertisement
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں