• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Amir Sohail Special Message For Sarfaraz

سابق کپتان عامر سہیل کے بیان کی پوری دنیا میں دھوم مچی ہوئی ہے۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل عامر سہیل نے کپتان سرفراز احمد کو خصوصی پیغام دیتےہوئے کہا ہے کہ جب آپ واپس آؤ گے تو میں اور آپ غلط فہمی کو دور کر لیں گے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں عامر سہیل نے کہا کہ پاکستان کافی عرصے بعد کسی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل رہا ہے۔پاکستان نے اچھا کھیلا اور آپ نے اچھی کارکردگی دکھائی ۔جو بھی تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسے سائیڈ پر رکھو۔آپ اپنا سوفیصددو،مجھے آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان عامر سہیل نے ایک انٹرویو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر الزام لگایا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو کس طرح جتوایا جارہا ہے۔

تازہ ترین