آپ آف لائن ہیں
منگل7؍شعبان المعظم 1439ھ24؍اپریل 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Policeman Killed In Bomb Blast In Cairo 4 Injured

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔

ایک علامیے کے مطابق ضلع المادی میں اوٹوسٹراڈ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جو پولیس افسران کے گروپ کو لے کر جارہی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکارسمیت 4افرادزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

x
Advertisement

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مصر جنوری 2011 سے کئی حملوں کے نشانہ بن چکا ہے۔اس وقت انقلاب کے دوران صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں