• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں نے حیران اور ثابت کردیا کسی کو بھی ہراسکتے ہیں، کوہلی

لندن(نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کو فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہت اچھا کم بیک کیا اور اچھا ٹورنامنٹ کھیلا، ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ درست کیا، ٹیم کی ایسے موقع پر شکست ہمارے لیے مایوس کن ہے تاہم غلطیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اختتامی تقریب میں گفتگو اور بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں حیران کردیا اور پاکستان نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے دن کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے اور وہ کسی بھی وقت اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ صحافی کی جانب سے چہرے پر مسکراہٹ کے حوالے سے سوال پر کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ میرے چہرے پر مسکراہٹ اس لئے ہے کہ ہم اچھا کھیل کر فائنل میں پہنچیں ہیں، پاکستان نے ہمیں تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کردیا۔ پانڈیا کے علاوہ کوئی مزاحمت نہ کرسکا۔ویرات نے کہا کہ پچ بہت اچھا کھیلی لیکن ہم خراب کھیل کر اچھی ٹیم سے ہار گئے۔

تازہ ترین