• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن کی طرف سے فخر زمان کیلئے پلاٹ دیگر کھلاڑیوں کو 10، 10لاکھ انعام چیئرمین ملک ریاض اور احمد علی کی مبارکباد

کراچی (جنگ نیوز) بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کامیاب سنچری اسکور کرنے پر پاکستانی اوپنر فخر زمان کیلئے ایک کنال کے پلاٹ جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیلئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین اور سی ای او احمد علی ریاض ملک نے قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مباکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کامیاب اننگز کی بدولت پاکستان نے تاریخی میچ میں بھارت کو شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ بحریہ ٹاؤن ملک میں کھیلوںکے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں زیر تعمیر ہے جس میں پچاس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جو کہ آئندہ ڈیڑھ سے 2؍ سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کراچی میں سب سے بڑے اسٹیڈیم سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہیں کھلیں گی۔ بحریہ ٹاؤن ملک میں نہ صرف کرکٹ بلکہ دوسرے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی پر عزم ہے۔ اس سلسلے میںکراچی میں پی جی اے اسٹینڈرڈ 36؍ ہول گالف کورس بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ رواں برس مکمل کر لیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ چند روز قبل بحری ٹاؤن میں ڈانسنگ فاؤنٹین کا بھی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ جو کہ شہریوں کیلئے ایک منفرد اور لطف اندوز تجربہ تھا۔ واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن ہمیشہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پیش پیش رہا ہے اور اس سے قبل بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین