• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ پر قسمت مہربان، گیند وکٹوں پر لگی بیلز نہ گرنے کی وجہ سے آؤٹ ہونے سے بچ گئے

اوول (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میں قسمت مہربان رہی، گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کی وجہ سے آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی اننگز کے 49 ویں اوور میں بمرا کی گیند حفیظ کے بلے اور پیڈ سے لگنے کے بعد سیدھی جا کر وکٹوں پر لگی تاہم بیلز نہ گریں جس کی وجہ سے حفیظ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ حفیظ 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

تازہ ترین