آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

 لاہور(صباح نیوز)لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سرچ آپریشن ماڈل ٹائون میں مقیم چینی باشندوں کی رہائش گاہوں اور گرجا گھروں سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر کرایہ داری اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ تاہم شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 9افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

x
Advertisement

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں