• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Lahore Ctd Operation 2 Terrorists Killed

سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سگیاں پل کے قریب کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد لاہور میں داخل ہو رہے ہیں۔ جنہوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے سگیاں پل کے قریب رات گئے موٹرسائیکل سوار چار دہشت گردوں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ دو فرار ہو گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، پریما کارڈز، ڈیٹونیٹرز، کلاشنکوف، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے مفرور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

تازہ ترین