• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور نے کی شکست تسلیم ، ہاردک ہی ہمارا ’فخر‘ ہے

Rishi Kapoor Has Admitted Defeat Hardik Is Our Pride

پاکستان پر سخت تنقید کے نشتر چلانے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لینےوالے بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی ۔

تاہم انہوں نے چھپے لفظوں میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ٹوئٹ میں بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بارے میں لکھا کہ ’ہاردک ہی ہمارا ’فخر‘ ہے ۔

فائنل میچ سے قبل جہاں بھارتی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی فائنل میں جیت کو ناممکن قرار دیا تھا وہیں رشی کپور نے بھی پاکستان کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رشی کپور نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں کیونکہ 18؍ جون (فادرز ڈے) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘۔

اپنی ٹوئٹس کے سلسلے میں رشی کپور نے ایک ایسی ٹوئٹ بھی کی جسے پڑھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ اداکار نے لکھا ’اچھا چھوڑو یار، تم لوگ جیتو اور ہزاروں بار جیتو صرف دہشت گردی بند کردو یار، مجھے ہار منظور ہے، ہمیں امن اور پیار چاہیے‘۔

تاہم اب فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد رشی کپور نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو جیت پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان آپ نے ہمیں شکست دی۔ آپ بہت اچھا کھیلے۔ ہمیں تمام شعبوں میں مات دی۔ بہت مبارک ہو۔ میں ہار مانتا ہوں۔نیک تمنائیں‘‘

تازہ ترین