آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍شعبان المعظم1439ھ 26؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Karachi Traffic Accident 5 Killed

کراچی کے مختلف علاقوں کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات کے باعث 5افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئی سی آئی پل پہ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

x
Advertisement

کورنگی نمبر 5 میں پارک کے قریب دو بچوں کی لاشیں ملیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ بچوں کی ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بلدیہ رشید آباد میں تیز رفتار رکشہ الٹ گیا،جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا،جبکہ رکشہ میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے۔

ڈیفنس فیز 6 میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 28 سالہ امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں