• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سینٹرل جیل میں سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن

Karachi Security Forces Central Jail Operation

سینٹرل جیل کراچی میں رات گئے رینجرز،پولیس اورایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن ، بڑی تعداد میں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، نقدی سمیت دیگر ممنوعہ اشیاء برآمد کر لی گئیں ۔

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل میں ہونے والا آپریشن گئی گھنٹوں تک جاری رہا اور اس میں کالعدم تنظیم، لیاری گینگ وار اور خطرناک قیدیوں سمیت تمام بیرکس کی تلاشی لی گئی ۔

جیل پولیس کے مطابق سینٹرل جیل آپریشن میں سیکڑوں موبائل فونز، ٹی وی، ایل سی ڈیز، ٹیپ ریکارڈر، ائیر کولرز، چھری، پلاس، قینچی اور نقدی سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک قیدی سے سات لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ممنوعہ اشیاء کی جیل میں موجودگی پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیم کے قیدیوں سے ملاقات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین