آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Jamshed Dasti Bail Appeal

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو سینٹرل جیل ڈی جی خان سے سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔

x
Advertisement

عدالت میں جمشید دستی پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ مقدمات میں پانی چوری اور بھتہ خوری کے الزام عائد ہیں، جمشید دستی کی جانب سے عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جمشید دستی کی پیشی کے موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں نے عدالت کے باہر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں