• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، عمارت میں آگ سے مرنیوالوں کی تعداد 79ہوگئی

United Kingdom The Number Of Victims Of The Fire In The Building At 79

برطانیہ کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 79ہوگئی، اموات میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے۔

لندن پولیس کے سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والے مزید 5افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، ممکن ہے کچھ لاشوں کی شناخت نہ کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ سے جو تباہی پھیلی اسے بیان کرنا انتہائی مشکل ہے۔

گزشتہ ہفتے لندن کے گرینفل ٹاور میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو نقصان پہنچایا ہے اور عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی بیان کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین