ایران نے شام میں داعش کے خلاف پہلی بار میزائل حملہ کیا ہے۔
ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایرانی علاقے کرمان شاہ میں واقع ایرانی بیس سے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل حملے میں شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کا نشانہ بنایا گیا۔
انقلابی گارڈز کےمطابق یہ حملہ تہران میں 7جون کو ہونے والے دو حملوں کے جواب میں کیا گیا۔