• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، سیلابی ریلے میں وین بہہ جانےسے دوافرادجاں بحق

Balochistan Two People Were Killed In Floods Drifting Away Van

شمالی بلوچستان میں سیلابی ریلے میں مسافروین بہہ جانےسے دوافرادجاں بحق ہوگئے ،شمالی بلوچستان میں تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔

پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں کالے بادل چھائے اور گرج چمک کے ساتھ برسے بھی، تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کہیں سائن بورڈ اکھڑ گئے توکہیں ژالہ باری نے سفیدی پھیلادی، کہیں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

بالائی علاقوں کےپہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، لورالائی میں وین سیلابی ریلےمیں بہنے سے تین افرادبہہ گئے جن میں سے دوکی لاشیں نکال لی گئی ہیں، رکنھی اورلورالائی کےدرمیان ہائی ٹرانسمیشن لائن کاٹاورگرنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی سے موسم بدل گیا، سیالکوٹ میں تیزطوفانی بارش کے بعد متعدد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

سرگودھا شہر اور گر د و نواح میں گر د آ لو د ہوائیں چلنے اورآ ند ھی کے باعث متعد د سائن بورڈ اکھڑ گئے۔

راجن پور کے علاقے روجھان میں گزشتہ رات کی تیز بارش سے گدوپاور ہاؤس سے آنے والی جی ایم ون ٹرانسمیشن لائن کےدو ٹاورز گرگئے، متاثرہ ٹاورزکی مرمت کاکام جاری ہے۔

بھکر میں مٹی کے طوفان نے فضا کوگرد آلود کردیا،مری میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں ہنگو، ایبٹ آبااور مانسہرہ میں طوفانی بارش اوربعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کشمیر میں نکیال وگردونوح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے باعث نالہ برنالہ میں طغیانی آگئی،نالے میں طغیانی آنے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ کے شہروں میں بادلوں کی آنکھ مچولی سے کبھی موسم ابرآلوداورکبھی حبس میں اضافہ ہوجاتاہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مون سون کی پہلی بارش نے موسم سہانابنادیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشیں پیر سے جمعہ تک وقفے وقفے سے ملک کے مختلف حصوں میں برسیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے جمعے کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔

سندھ کےساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بھی اگلے 12 گھنٹوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کاامکان ہے ۔

راولپنڈی میں بارش کے بعد گرمی کا زور تو ٹوٹا مگر تھوڑی دیر جاری رہنے والی موسلادھار بارش کےبعد مسائل نے سراٹھالیا ، گٹرابل پڑے اورسڑکیں تالاب کامنظرپیش کرنےلگیں ، شہری گھروں میں محصورہوکررہے گئے۔

راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ، کٹاریاں، ڈھوک کھبہ، امام باڑہ چوک اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہری گھروں میں محصور ہو گئے ۔

لاہور اورگردونواح میں آج سہ پہر ہونے والی شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا، گہرے سیاہ بادلوں نے سورج کو بھی ڈھانپ لیا، دن کے وقت رات چھا گئی۔

بارش سے لاہور ائرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا، لیسکو کے متعدد فیڈرٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج رات اور کل دن بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا، آج لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 28 اورزیادہ سے زیادہ 37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین