• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس لڑکی کو ڈمی پر لگا ہوا سوٹ پسند آیا۔
میں نے فریش پیس نکال کر اسے دکھایا۔
’’کتنے کا ہے؟‘‘
اس نے دریافت کیا۔
’’تین ہزار روپے کا۔
ایک مشہور برانڈ کی فرسٹ کاپی ہے۔‘‘
میں نے بتایا۔
اس کی آنکھوں سے بے زاری جھلکنے لگی۔
وہ سوٹ چھوڑ کے چلی گئی۔
کچھ دیر بعد ایک اور لڑکی کو وہ سوٹ پسند آیا۔
میں نے فریش پیس نکال کر اسے دکھایا۔
’’کتنے کا ہے؟‘‘
اس نے دریافت کیا۔
’’تین ہزار روپے کا۔
ایک مشہور برانڈ کی فرسٹ کاپی ہے۔‘‘
میں نے بتایا۔اس کی آنکھوں سے خوشی جھلکنے لگی۔

تازہ ترین