• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوانی، پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

Todays Print

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) جیوانی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر نامعلوم شرپسند موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2؍ نیوی اہلکار شہید 3؍ شدید زخمی ہو گئے جنہیں کراچی منتقل کر دیا گیا، اہلکاروں کو افطاری لیجاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ نے سیکورٹی اہلکاروں پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے پانچ اہلکار پیر کی شام کو جیوانی بازار سے افطاری کی خریداری کر کے گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ نے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے.

واقعے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز ، ڈپٹی کمشنر گوادر نعیم بازئی لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کر دیا گیا ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دریں اثناء وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جیوانی میں دہشت گردی کی کارروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہا ر کیا ہے اور شہداء کے ورثا ء کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے وطن کی راہ میں جان قربانی کی ہے ان کی قربانی کبھی راہیگاں نہیں جائے گی اور دہشتگردی کو ہرصورت کیفر کردار پہنچایاجائے گا ۔

تازہ ترین