آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر  اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کا فائدہ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کو ہوگا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور افغان حکومت کو بھی ایسے بیانات دینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جبکہ امریکہ میں افغان سفیر ڈاکٹر حمد اللہ محب نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی ایک بڑی وجہ بیرونی عناصر بھی ہیں۔

x
Advertisement

پیر کو واشنگٹن میں قیام امن کے موضوع پر ہونے والے ایک مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں مل کر امن واستحکام قائم کرسکتے ہیں اس کے لئے باہمی تعاون اور اعتماد کی فضاکی  بنیادی ضرورت ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان ہرمیکنزم پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے اور ہر اس اقدام کی حمایت کرے گا جو افغانستان میں وہاں کے عوام کی مرضی سے کیا جائے گا۔ افغان سفیر ڈاکٹر حمد اللہ محب کا کہنا تھا کہ حالات و واقعات نے یہ بات ثابت کیا ہے کہ بہت سی بیرونی طاقتیں افغانستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں