• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کی‘ملکی سلامتی،امن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں

Todays Print

مکہ مکرمہ(جنگ نیوز)وزیراعظم محمدنوازشریف نے سعودی عرب پہنچنے کےبعدعمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔مقامی میڈیاکے مطابق نواز شریف کا قبل ازیں جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پرنائب گورنر مکہ شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز،جدہ کے میئرڈاکٹر ہانی بن محمدابو راس اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔بعدازاں مکہ مکرمہ میں حرم شر یف  پہنچنے پربھی مقامی حکام نے ان کاپرتپاک استقبال کیا اور انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے ملکی سلامتی اور امن واستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور عمرہ کے بعدنوافل بھی اداکئے۔

تازہ ترین