• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیس ملتوی کرنے کا رواج ختم ہوچکاہے، جسٹس کھوسہ

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں فوجداری مقدمے میں التوا ء مانگنے پر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ سپریم کورٹ میں کیس فیصلے کے لیے لگتے ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ریمار کس دیئے کہ دنیاکی کسی سپریم کورٹ میں کیس ملتوی نہیں ہوتے،کوئی وکیل ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کیس ملتوی کرنے کا رواج ختم ہوچکاہے، دنیا بھر میں اگر کوئی وکیل کیس ملتوی کرواناچاہے تو درخواست دیتاہے۔

تازہ ترین