• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ رئیس‘ کی تشہیر نے شاہ رخ خان کو قاتل بنادیا

Murder Case To Be Registered Against Shah Rukh Khan

فلم کی تشہیر جہاں کروڑوں کا بزنس کرواسکتی ہے وہیں ذرا سی غفلت جیل کی ہوا بھی کھلا سکتی ہے ۔یہی ہو ابالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ جن کو اپنی حالیہ فلم’ رئیس‘ کی پروموشن بھاری پڑ گئی ۔

پانچ ماہ قبل بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان کی جانب سے فلم ’رئیس ‘کی تشہیر کے لئے ٹرین کے سفرکا انتخاب کیا گیا تھا جس کے تحت ایس آر کے نے ممبئی سے دہلی لوکل ٹرین میں سفر کیا تھالیکن گجرات کے اسٹیشن ورودا پرایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے دوران شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے آئے ہوئے مداحوں کے درمیان بھگڈر مچ گئی اور دم گھٹنے کے باعث ایک شہری جاں بحق ہوگیا ۔

واقعے کے پانچ ماہ گزر جانے کے بعد حکومتی ریلوے پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کو رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے تحت اداکار کو کچھ سنگین الزامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فلم کی پروموشنل سرگرمیوں کے لئے شاہ رخ خان کی جانب سے ممبئی کے مغربی ریلوے پبلک ریلیشنز آفیسرز سے اجازت لی گئی تھی لیکن اس شرط کے ساتھ کہ ٹرین کے اندر ہونے والی سرگرمیوں کو محدود رکھا جائے گا تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے ۔

تاہم بالی ووڈ ایکٹرسمیت ٹیم ارکان کی جانب سے ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیاگیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور مقامی چینلز کی فراہم کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان کی جانب سے مداحوں پر اچھالی گئی گیند اور ٹی شرٹ مجمع میں افراتفری کا سبب بنی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ شہری فرید خان پٹن دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہلاک ہوگیا ۔

رپورٹ نے کنگ خان کو مشکل میں ڈال دیا ہے جس کا اثر کامیاب کنگ خان کے مقتبل پر بھی پڑتا دکھائی دیتا ہے۔

تازہ ترین