• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے ذریعے سندھ کوتباہی سے بچایا جا سکتا ہے، ایاز پلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ اساتذہ،لیڈی ہیلتھ ورکرز،لوکل گورنمنٹ اور دیگر ڈپارٹمنٹس کے ملازمین کی بند کی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر جاری کی جائیں،کراچی،کوٹری،حیدرآباد،گھوٹکی اور دیگر اضلاع میں قائم صنعتی اداروں،ملوں،فیکٹریوں میں مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاسم آباد کے علاقے چانڈیو گوٹھ میں نصیر ملاحایڈووکیٹ کی افطار پارٹی کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر گل بہار چنا،احسان حیات،غلام محمد بلیدی،منصور لاکھو اور دیگرموجود تھے۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کے سندھ میںٹیکنیکلادارے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں کو فنی تعلیم نہیں مل رہی،لولے لنگڑے موجود ادارے کرپشن کی نظر ہیں، سی پیک سے سندھ کو فائدہ دینے کے لئے کوئی منصوبہبندی نہیں کی گئی،نوجوان تعلیم کے میدان میں مقابلہ کریں، تعلیم کے ذریعے سندھ کوتباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام اور سندھ اس وقت یاد آتے ہیں جب نیب اور وفاقی ادارے کرپشن کے خلاف کوئی کارروائی کرتے ہیں،حکمراںووٹ لینے کے لئے عوام اور جمہوریت کا نعرہ لگاتے ہیں مگر اقتدار میں آکر عوام دشمن پالیسیاں تشکیل دیتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں لوگ 2 وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں،ڈرینج سسٹم تباہ ہے،کسانوں،مزدوروں اورغریب عوام کے لئے بنائے گئے سرکاری ہسپتالوں میں تعلیم نام کی کوئی چیز نہیں،سرکاری اسپتالوں میں علاج نہیں۔
تازہ ترین