• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Eu Billion Aid To Eu

یورپی یونین نے ترکی میں جمہوریت کے استحکام، قانون کی حکمرانی، سول سوسائٹی انسانی حقوق اور ملک میں بہتر حکمرانی کے لیے اب تک ایک بلین یورو کی امداد ی رقوم فراہم کی ہیں۔

یورپین کمیشن کے ذرائع کے مطابق یہ رقوم 2007ء سے اب تک فراہم کی جاتی رہی ہیں۔

کمیشن ذرائع کے مطابق کچھ پارلیمانی دھڑے ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد صدر کے اقدامات پر خوش نہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ترکی کی یونین میں شمولیت کیلئے بات چیت روک دی جائے۔

تاہم یورپی قیادت ترکی کے ساتھ گفتگو کے دروازے کھلے رکھنا چاہتی ہے،خصوصاً اس وقت جب ترکی نے مہاجرین کے ایک بڑے ریلے کو اپنے ہاں روک کر اسے محفوظ کیا ہے۔

تازہ ترین