• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔میں ورچوائل یونیورسٹی سے ایم بی اے کر رہا ہوںاور میں نے اپنا پہلا سمسٹر 81%مارکس حاصل کر کے مکمل کر لیا ہے اور اب میں دوسرے سمسٹر میں آگیا ہوں۔ مجھے اپنے تیسرے سمسٹر میں پہنچنے سے پہلے اپنا اسپیشلائزیشن منتخب کرنا ہوگا۔ جس کیلئے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اس سے پہلے میں نے بی کام کیا ہوا ہے اور مجھے بطور اکائونٹنٹ کام کرنے کا تقریباً چھ سال کا تجربہ بھی ہے۔ تو آپ مشورہ دیں کہ میں ایم بی اے میں کون سی فیلڈ اختیار کروں۔(محمد امین،لاہور)
ج۔جناب امین صاحب، آپ کے پہلے سمسٹر کے نتیجے اور نمبروں سے پتا چلتا ہے کہ آپ دلجوئی اور محنت سے پڑھ رہے ہیں۔ جہاں تک آپ کے اسپیشلائزیشن کا تعلق ہے۔ اگر آپ واقعی اکائونٹ اور فنانس میں کافی عرصے سے کام کررہے ہیں اور آپ کے پاس بی کام تک کی تعلیم بھی ہے تو میرا مشورہ آپ کو یہی ہوگا کہ آپ اپنا اسپیشلائزیشن فنانشل مینجمنٹ یا فنانس اور اکائونٹنگ میںکریں۔ اور اگر ہوسکے تو اپنے فائنل پروجیکٹ کے دوران رسک Analysisکی طرف ضرور دیکھیں۔
س۔میں Home EconomicsاورFood Nutritionکی طالبہ ہوں اور اس میں BS Honourکر رہی ہوں۔ میرا 7thسمسٹر CGPA 3.2ہے اور مجھے اب اپنے 8thاور فائنل سمسٹر کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ بی ایس مکمل کرنے کے بعد میرا ارادہ اسی فیلڈ میں ایم فل کرنے کا ہے۔ کیا آپ کسی اچھے ٹاپک کیلئے میری رہنمائی کریں گے۔ ویسے میرا ارادہ کلینکل نیوٹریشن میں ایم فل کرنے کا تھا۔( سیدہ تحریم،کراچی)
ج۔محترمہ سیدہ تحریم صاحبہ! آپ ماشاء اللہ محنت اور لگن سے پڑھ رہی ہیں۔ اگر آپ اپنے CGPAکو 3.5یا اس سے بہتر کر سکیں تو بہت ممکن ہے کہ آپ کو بیرون ملک خصوصاً یو کے یا یوایس اے میں 100%ایم فل کیلئے وظیفہ مل جائے گا۔ آپ کے مضمون میں ریسرچ یا ایم فل کرنے کیلئے بہت سے ابھرتے ہوئے ٹاپکس ہیں۔ جن میں Food Safety and Micro Biology, Gens of lifestyle and nutrition health issues, Metabolism and off course clinical nutritionاور مجھے امید ہے کہ ان سب میں آپ کو کیریئر بنانے کے یا آگے پی ایچ ڈی کرنے کے بہترین مواقع حاصل ہونگے۔
س۔السلام علیکم! میں آپ کا جنگ نیوز میں کالم بڑی دلجوئی اور انہماک سے پڑھتا ہوں۔ میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا تھا۔ کہ مجھے انشاء اللہ NUSTمیں بی اے بزنس اسٹڈیز میں داخلہ ملنے کے امکانات ہیں۔ میرا آپ سے سوال ہے کہ میں بی بی اے کروں یا بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس،میں یہ سوال اس لئے پوچھ رہا ہوں کہ اپنی بیچلر ڈگری کے بعد میں ایم بی اے کرنا چاہوں گا۔ اور اس کیلئے کیا مجھے بی بی اے کرنا چاہئے یا بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس۔(سمیع،لاہور)
ج۔جناب سمیع صاحب پہلے تو آپ کو NUSTمیں داخلے پر مبارک باد۔ یقینا NUSTپاکستان کا ایک مستند اور مانا ہوا تعلیمی ادارہ ہے۔ اور آپ کیلئے اپنی بہتر تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع بھی ہے۔ اگر آپ حساب وکتاب اور اکائونٹنگ سے دلچسپی رکھتے ہیں یا اپنا کیریئر اس میں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ تو یقیناً اکائونٹنگ اور فنانس میں بی ایس کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ بی بی اے کے مقابلے میں۔ مگر یہ جان لیجئے کہ ایم بی اے کرنے کیلئے بی بی اے ہی ضروری نہیںبلکہ آپ اکائونٹنگ اور فنانس یا کسی بھی ڈگری کے بعد ایم بی اے میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ آپ کے پاس کم از کم دو سے تین سال کا تجربہ ہو جوکہ زیادہ تر یونیورسٹیوں کی ترجیح ہوگی۔
س۔السلام علیکم! میں آپ کا کالم جنگ نیوز میں بڑی دلچسپی سے پڑھتی ہوں اور آپ کے جوابات سے خاصی متاثر ہوں۔ مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ میں نے اقراء یونیورسٹی سے ٹیلی کمیونیکیشن 3.65 CGPA کے ساتھ کیا ہے۔میں MS Project Managementایم اے جناح یونیورسٹی سے کرنے کا سوچ رہی ہوں۔ میری آپ رہنمائی کریں کہ اس کے علاوہ کون سے اور مضامین ہیں جن میں،میں MSکروں جو میرے مستقبل کیلئے بہت بہتر ہو۔ (رابعہ احمد،اسلام آباد)
ج۔محترمہ رابعہ صاحبہ! ٹیلی کمیونیکیشن ایک بہت بڑی اور ترقی کرتی ہوئی فیلڈ ہے۔ آئی ٹی اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے فیوژن نے ٹیلی مواصلات میں مزید جدت اور ٹیکنالوجی کو بڑھایا ہے۔ اگر آپ کا ٹیلی کمیونیکیشن کے پروجیکٹ میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ آپ مینجمنٹ لیول پر کام کرچکی ہیں۔ تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ MSc Project Managementکا انتخاب کریں۔ اس میں مستقبل میں آگے بڑھنے کے چانسز کافی زیادہ ہیں۔

 

.

تازہ ترین