• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومان رئیس بچپن کے دوستوں کی دعوت پر، پرانے محلے میں

Rumman Raees On The Invitation Of Childhood Old Area
رومان رئیس بچپن کے دوستوں کی دعوت پر، پرانے محلے میں

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی کا جشن ملک بھر میں اب تک جا ری ہے، ایسے ہی ایک چھوٹے سے جشن پر رومان رئیس کراچی میں اپنے پرانے محلے پہنچے، پرانے دوستوں کی دعوت پر، افطار دسترخوان کی رونق بڑھانے۔

رومان رئیس کبھی نارتھ کراچی کے ایک پرانے محلے میں رہا کرتے تھے اور بچپن کے دنوں میں انہیں ’مانی ‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا، یہ ان کا ’نک نیم ‘تھا اور شاید اب بھی ہو۔

اسی علاقے کی گلیوں سے انہوں نے کر کٹ کے سفر کا آغاز کیا۔ یہیں انہوں نے ایک عام سے اسٹال پر نا صرف دوستوں کے ساتھ افطار کیا، شربت پیا، لوگوں سے گھلے ملے، اپنے ہاتھ سے لوگوں کو افطار کروایا اور آخر میں سڑک پر کرکٹ بھی کھیلی۔

ان کی آمد کا دوستوں اور اہل محلہ نے بھر پور استقبال کیا، یقین مانیے یہ بالکل ایک چھوٹے سے جشن کی طرح تھا۔ اس مو قع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی، ایسے میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کرکٹ کے دیوانے بے چین نظر آئے۔

 بس پھر کیا تھا اہلِ محلہ کی خو شی کی انتہا ہی نہ رہی۔ انہوں نے رومان رئیس اور پا کستانی ٹیم کے حق میں نعرےلگائے۔

اہلِ محلہ کا کہنا تھا ’’ رومان کو اس مقام پر دیکھ کر ہمیں بہت خو شی ہورہی ہے اور ہما ری دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرے اور کامیابیوں کا سلسلہ یونہی چلتا رہے۔ ‘‘

اس موقع پر رومان رئیس کا کہنا تھا ’’ میں بھی یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، پرانے محلے میں آکر بچپن کے دن یاد آگئے۔ یہیں سے میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔‘‘

رومان رئیس نے مزید کہا ’’ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں کہ جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔‘‘

 

تازہ ترین