• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Celebrating Eid On 25th Will Be Un Islamic Declare Scholars

فرض کیجئے اس بار عید آپ کو 28ویں روزہ کو منانا پڑے تو۔۔۔؟؟علمائے حضرات تو اس بات پر متفق ہیں کہ چانددکھائی ہی 29تاریخ کو دیتا ہے، پھر 28ویں روزے کو عید کس طرح منائی جاسکتی ہے ۔

اس بار بھی علماء کی اکثریت یہی کہتی ہے کہ چاند اتوار 29رمضان بمطابق 25جو ن کو نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوگا مگر صوبہ خیبر پختونخواہ کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چونکہ انہوں نے پہلا روزہ 28مئی کورکھا تھا اس لئے وہ اتوار کو عید مناسکتے ہیں۔

ملک بھر میں ہر بار رمضان اور عید کے موقع چاند کے حوالے سے اختلافات سامنے آجاتے ہیںجن کے سبب ایک ہی ملک کے باسی دو الگ الگ عیدیں مناتے ہیں ۔

ایسا ہی ہوا اس بار بھی !جب تمام رمضان سے قبل ہی عوام دوحصوں میں بٹ گئے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی پیروی کرنے والے حضرات اور صوبے کے متعدد علاقوں میں ایک دن قبل ہی رمضان کا روزہ رکھاجبکہ باقی ملک میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق 28مئی بروز اتوار کوپہلا روزہ رکھا گیا ۔

اس مقدس مہینے کے اختتام کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں عید کے چاند کے حوالے سے بھی اختلافات شدت اختیار کر گئےہیں۔

پشاور کی مسجد قاسم کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق ملک میں 24جون بروز ہفتہ کو عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہےتاہم بیشتر مذہبی اسکالرز کی جانب سے اسے غیر اسلامی قرار دے دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ملک کی اکثریتی حصہ میں عید کا چاند دیکھے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بروز اتوار25 جون کو ہوگا ۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ایک دن قبل عید منانے کے فعل کو مختلف مذہبی اسکالرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

تازہ ترین