• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ شدید گرمی سے پریشان طلبہ اسکرٹ پہن کر اسکول پہنچ گئے

England Worried Students With Severe Heat Skirts Reached School

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مغربی علاقے میں واقع ایک نجی اسکول کے طلبہ نےگرمی کی وجہ سے آفیشل یو نیفارم پہننے سے انکار کر دیا ۔یہ طلبہ اسکرٹ کی طرح کی سفید شرٹ اورگرے رنگ کے شارٹ پہن کر اسکو ل آئے تھے ۔

ڈیون کا ئونٹی کائونسل کےترجمان ڈیوڈ بسلے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز 30 لڑکو ں پر مشتمل طلبہ کا ایک گروپ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے اسکرٹ پہن کر اسکو ل پہنچا تا ہم ان میں سے کسی اسٹو ڈنٹ کو کوئی سزا نہیں دی گئی ۔

اسکول کی پرنسپل ایمی نے اس حوالے سے طلبہ کے والدین سے تحریری شکایت کی اور لکھا کہ ہم جا نتے ہیں کہ کچھ دنوں سے مو سم بہت گرم ہے جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ پر یشان ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں موسم کا اندازہ ہے مگر شارٹ پہننے کی کسی اسٹو ڈنٹ کو اجا زت نہیں اور نہ ہی ہمارا

یو نیفارم تبدیل کر نے کا کو ئی ارادہ ہے ۔ گرمی ہر سال آتی ہے،کچھ دنوں میں موسم نا رمل ہو جا ئے گا ۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ مشکل راستہ انہوں نے گرمی کو بھگانے کے لیے چنا ہے ۔

تازہ ترین