• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو ان کے عقائد کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔فرانس میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں سمیت 70 لاکھ سے زائد مسلمان ہیں۔

یورپ میں عید ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ منائی جاتی ہےتاہم فرانس میں مسلمانوں کی ایسوسی ایشن اجلاس کے بعد عید ہونے کا اعلان کرتی ہے۔

پیرس میں آج نماز عید کے 100 سے زائد اجتماعات منعقد ہوئے ۔مساجد میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے بلدیہ کی جانب سے کھلے مقامات پر نماز عید کے انتظامات کئے گئےجبکہ پیرس میں بعض مقامات پر عید کی نماز ایک سے زائد مرتبہ پڑھی گئی۔

پیرس کے علاقے ولیئر لیبل کی مسجد قبا میں نماز عید کا بڑا اجتماع 9 بجے ہوا۔نماز عید سے قبل علاقے کے ڈپٹی میئر نے پہنچ کر تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

فرانس میں ان دنوں ایمرجنسی نافذ ہےجبکہ حکومت کی جانب سے نماز عید کے اجتماعات کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

عید کے موقع پر پاکستانیوں میں _ جوش و خروش ہےاور وہ نماز عید کے بعد والہانہ انداز میں گلے مل رہے ہیں۔ان خوش نظر آنے والے بہت سے چہروں کے پیچھے اپنوں اور وطن سے دوری کا کرب بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج عید کی تیاریاں عروج پر ہیں اور توقع ہے کہ کل آپ بھی عید منائیں گےجبکہ دیگر کئی ملکوں کی طرح یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔

تازہ ترین