• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معطل کرکٹر خالد لطیف کی ایک بارپھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی

Suspended Cricketer Khalid Latif Once Again Review His Decision

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ایک بارپھر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے، ذرائع کے مطابق اُنہوں نے ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خالد لطیف اور اُن کے وکیل بدر عالم نے ٹریبونل پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے سماعت کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا، اُنہیں ٹریبونل کے سربراہ پر اعتراضات تھے۔

ذرائع کے مطابق خالد لطیف نے اپنا جواب تیار کرلیا ہے، وہ اور اُن کے وکیل کل ڈسپلنری ٹریبونل کے روبرو پیش ہوکر جواب جمع کرائیں گے۔

خالد لطیف کو 22 جون کو ٹریبونل میں بلایا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے، ڈسپلنری ٹریبونل نے معطل کرکٹر کو صفائی کا موقع دینے کیلئے اب پھر طلب کیا ہے۔

تازہ ترین