• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کی ہدایت

Prime Minister Directed For Measures To Save Rain Havoc

وزیراعظم نوازشریف نے مون سون بارشوں کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو فوری احتیاطی وحفاظتی اقدامات اٹھانے کے اقدامات جاری کردیے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کی تیاری کے ہنگامی انتظامات کئےجائیں اور بارشوں کے موجودہ سلسلے کے نقصانات سے ممکنہ حد تک بچاؤ ممکن بنایاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ خدشات کے شکارعلاقوں میں عوام کو ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کی آگاہی دی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار صورت پیدا ہونے سےپہلے مقامی افراد کےانخلاء کو یقنی بنایا جائے۔

تازہ ترین