• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آنے سے روکنے پر سکھ یاتریوں کا احتجاج

India Stop Sikh Pilgrimage To Visit Pakistan

بھارتی حکومت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، 350 سکھ یاتریوں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کےلیے لاہور آنا تھا۔

پاکستان نے سکھ یاتریوں کو لانے کیلئے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا تاہم بھارت نےٹرین کو داخلے سے روک دیا اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سکھ یاتریوں نے اٹاری ریلوے اسٹیشن پر اپنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہرسال ہمیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرتی ہے اور وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں ہرصورت شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردارگوپال سنگھ نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کوسیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، سکھ جتھے آتے رہے ہیں جنہیں ہمیشہ عزت دی گئی ہے۔

سردار گوپال سنگھ کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے آنے سے سکھ یاتریوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔

تازہ ترین