• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش ہوتے ہی کراچی کے بیشترعلاقوں کی بجلی غائب

Major Parts Of Karachi Blacked Out With The Starts Of Rain

بارش ہوتے ہی کراچی کے بیشترعلاقوں سے بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک نے 400 فیڈرز کے ٹرپ کرجانے کا اعتراف کرلیا۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش رُکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا، تاہم جناح ائیرپورٹ پر مختصر بریک ڈاؤن کے بعد بجلی بحال ہوگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ملیر ، ایئرپورٹ ، لانڈھی، صدر ، کیماڑی اور کورنگی کے علاقے زیادہ متاثر ہیں جبکہ واٹربورڈ کےتمام پمپنگ اسٹیشن کی بجلی تعطل کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین