• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین نیب جنرل امجد آج جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

Former Chairman Nab General Amjad Will Appear Today In Jit

سابق چیئرمین نیب جنرل امجد آج پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، وزیر اعظم کے بچوں اور کزن طارق شفیع کو بھی باضابطہ سمن جاری کر دیے گئے۔

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کردیئے،جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

تازہ ترین