• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے امریکی اقدامات بنے غیر ملکی ایئرلائنز کے لئے مشکل کا ساماں

New American Security Measures About International Airlines

ہوم لینڈ سیکورٹی، امریکہ کے سربراہ جان کیلی نے ائیرلائنز سے متعلق نئے سیکورٹی اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ ان اقدامات کے سبب ائیرلائنز مزید مشکلات کا شکار ہوسکتی ہیں۔

جان کیلی کے مطابق اقدامات کا مقصد طیارے کے مسافر کیبن میں لیپ ٹاپ اور دوسرے الیکٹرانک آلات پر عائد محدود پابندی اٹھانا ہے۔

edit-news_L4

نئے اقدامات میں لیپ ٹاپ پر پابندی شامل نہیں ہوگی جس سے ائیرلائنز خائف تھیں کیونکہ محدود فلائٹسں پر پابندی کے نتیجے میں فضائی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جان کیلی کی جانب سے کئے گئے نئے اقدامات کے بارے میں امریکی اور یورپی عہدے داروں کا کہنا ہے ان کا اطلاق تین ہفتوں میں شروع ہو جائے گا جس کے بعد امریکہ میں طیاروں پر روزانہ سفر کرنے والے سوا تین لاکھ مسافروں کو اضافی جانچ پڑتال کے نظام سے گزرنا پڑے گا۔

دوسری جانب قابل توجہ امر یہ ہے کہ یورپی اور امریکی عہدے داروں کو دھماکہ خیز مواد کا کھوج لگانے کے آلات نصب کرنے کے لیے 21 دن اور دوسرے سیکورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے 120 دن دیئے گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق عہدے داروں کی جانب سے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت ہر روز امریکہ کے 280 ہوائی اڈوں پر دنیا کے 105 ملکوں میں جانے والی 180 فضائی کمپنیوں کے مسافروں اور ان کے سامان کی کڑی جانچ پڑتال کرنی پڑے گی۔

امریکی حکام کا اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق جو ائیر لائنز سخت سیکورٹی قواعد پر عمل درآمد میں ناکام رہیں گی، ان پر یہ پابندی لگا دی جائے گی کہ مسافر موبائل فون سے بڑا کوئی الیکٹرانک آلہ اپنے ساتھ کیبن میں نہیں لے جا سکتے۔

تازہ ترین