• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
First Trailer Of Pitch Perfect 3 Released

یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی ہالی ووڈ کی نئی میوزیکل کامیڈی فلم "پِچ پرفیکٹ3 "کا پہلاٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم "پِچ پرفیکٹ3 " 2012اور 2015کی سپر ہٹ ہالی ووڈ کامیڈی فلم’ پِچ پرفیکٹ‘ اور ’پِچ پرفیکٹ 2‘ کاپریکوئل ہے۔

ہدایتکارہ ٹرش سئی کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھومتی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

پال بروکس، میکس ہنڈلمین اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک، ریبل وِلسن، کیلی جیکل، اسکائی لَر آسٹن، اینا کیمپ، کیٹی سیگل، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اور ایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک، کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین