• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Former Nab Chairman Appeared Before The Jit

سابق چیئرمین نیب جنرل امجد پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔ جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کریں گے۔

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نواز کو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

تازہ ترین