• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی ٹرمپ سے ملاقات میں غیر معمولی رویے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات میں کچھ غیر معمولی رویے دیکھنے میں آئے۔

ہوا کچھ یوں کہ مودی کی کار وائٹ ہائوس آکر رکی تو دربان نے کار کا دوسرا دروازہ بھی کھولا مگر بھارتی خاتون اوّل نے نہ نکلنا تھا نہ برآمد ہوئیں۔

مودی اور ٹرمپ کے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے مشہور زمانہ انداز پر بھی میڈیا نے خوب نظر رکھی۔ امریکی صدر نے مودی کے استقبال کے موقع پر مصافحہ کیلئے ہاتھ آگے کیا تاہم نریندر مودی بے ہودہ انداز میں ٹرمپ سے لپٹ گئے اور زبردستی کی جپھی ڈال دی جس پر امریکی صدر کے چہرے پر ناگواری کے اثرات واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔

بھارتی وزیراعظم اپنے دور ے میں امریکی سربراہ خاندان کے لیے کافی تحائف لے کر پہنچے ٗبھارت کے روایتی تحائف سے سجے گفٹ آئٹمز میں ہاتھ سے بنا چاندی کا کڑا، مقبوضہ جموں کشمیر اور ہماچل پردیش کی مشہور ہاتھ سے بنی شالز شامل تھیں۔

روبرو ملاقات میں نریندر مودی نے 52سال پہلے امریکی صدر ابراہم لنکن کی برسی پربھارت میں جاری کردہ ڈاک ٹکٹ بھی صدر ٹرمپ کو پیش کی، مودی کی طرف سے امریکی صدر کو ہماچل پردیش کی پتی اور شہد بھی شامل تھا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزنے مودی کو اس وقت ممکنہ شرمندگی سے بچالیا جب ان کی تقریر کے کاغذات ہوا سے اڑکر نیچے جاگرے تو ا جیت ڈوول نے اٹھاکر انہیں شرمندگی سے بچالیا۔

 

تازہ ترین