• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Trump Is Ignorant And Dangerous Pew Research

پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 37ممالک میں کیے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ زیاد تر افراد کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مغرور، غیر روادار اور خطرناک ہیں۔

یہ سروے 16 فروری سے آٹھ مئی کے دوران کیا گیا ہے۔سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیاں دنیا بھر میں سوائے اسرائیل اور روس کے انتہائی غیر مقبول ہیں۔

صرف 22 فیصد افراد کو اس بات پر یقین ہے کہ صدر ٹرمپ دنیا میں امریکا کا کردار بہتر کر سکتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سابق صدر براک اوباما کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں ان پر 64 فیصد افراد نے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ہفتے سی بی ایس کی جانب سے جاری کیے جانے والے سروے کے نتائج کے مطابق صدرات کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے امریکا میں پسندیدگی کی شرح کم ہو کر 36 فیصد پر آگئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد کئی ممالک میں امریکا کے لیے پسندیدگی کی شرح میں کمی آئی ہےتاہم 37 ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں سے صرف دو ممالک ایسے تھے جن کے لوگوں کا کہنا تھا کہ انھیں صدر ٹرمپ پر سابق صدر اوباما سے زیادہ بھروسہ ہے۔

ادارے کے مطابق وہ دو ممالک روس اور اسرائیل ہیں۔

تازہ ترین