• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shah Rukh Khan Says Ill Never Retire From Acting

 ایس آر کے کی ریٹائرمنٹ سے خوفزدہ فینز کے لئے شاہ رخ خان نے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا ۔

بالی ووڈکنگ خان نے ایک دلچسپ ٹاک شو کے دوران جہاں خود کو عمر رسیدہ فلم اسٹار قرار دیا وہیں اداکاری سے کبھی نہ ریٹائر ہونے کا اعلان بھی کردیا ۔

اکیاون سالہ سپر اسٹار کا کہنا ہے ان کے لئے مداح انھیں اپنی فیملی کی طرح عزیز ہیں جن کے لئے وہ زندگی بھر ایک اداکار کے طور پر مقبول رہنے پر یقین رکھتے ہیں ۔

اداکاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپ کا کام آپ کی زندگی کا حصہ بن جاتا ہے اس لئے مجھے نہیں یقین کہ میں ریٹائر ہونے میں کامیا ب رہوں گا کیونکہ میںاپنے لئےنہیں بہت سے لوگوں کے کے لئے کام کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جبھی ریٹائرمنٹ کی سوچ پر عمل نہیں کیا ۔

اداکاری سے متعلق ایک ہی سین کی بار بار پریکٹس سے متعلق شاہ رخ خان کا کہناتھا کہ انھیں ایکٹنگ سے دلی لگاؤ ہے اس لئے کوئی بھی سین 20بار ہو یا تین بار وہ بور نہیں ہوتے ۔

 

تازہ ترین