• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوپ سےسانولی جلد صحت مندی کی علامت نہیں

Sun Burn Is Not A Sign Of Skin Care

دھوپ سے جلد کاسانولا ہوجانا صحت مندی کی علامت نہیں بلکہ زیادہ دیر دھوپ تاپنے یا دھوپ میں رہنے کے سبب جلد کاسانولا ہوجانا جلد کو پہنچنے والے نقصان کی علامت ہوتی ہے۔

این ایچ ایس کے ماہرین اور محکمہ موسمیات نے یہ انتباہ برطانیہ میں گرمی کی چند روزہ لہر کے بعد والدین کیلئے جاری کیا ہے۔

ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک تہائی یعنی کم وبیش33فیصد والدین دھوپ کی وجہ سے جلد کے برائون یا بھورا ہوجانے کو اپنے بچوںکے لئے اچھا تصور کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں بلکہ اس کے برعکس ہوتا ہے۔

سروے کے دوران بعض والدین نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو دھوپ میں لیٹنے کی تلقین کرتے ہیں یا پھر اس عمل میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

21فیصد سے زیادہ والدین نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو دھوپ کے اثرات سے بچانے کیلئے سن سکرین صرف اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ان کے بچوں کی جلد سرخ ہوجائے یا ان پر جلنے کے اثرات ظاہرہونے لگیں۔

تازہ ترین