• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لہسن سےکان کا درد دور کرنے میں مدد ملتی ہے، ماہرین

Garlic Helps To Relieve Pain Experts

برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔

برطانوی ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں اور سوجن سے نجات ملتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔ جو جراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے۔

اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تھا تاہم اگر کسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضرور مشورہ کر لیں اور بچوں پر نہ آزمائیں۔

تازہ ترین