• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

Rain Continues In Karachi Today

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

شارع فیصل، کار ساز، فیڈرل بی ایریا، ملیر، ناگن چورنگی، سپرہائی وے، لیاقت آباد اور یونیورسٹی روڈ پر تیز بارش کےباعث جل تھل ہوگیا۔

واٹر پمپ کے علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی تک سیورج کا درست نظام نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے جس سے ٹریفک کی بری طرح متاثر ہے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کے باقی علاقے ابھی میگھا برسنے کے انتظار میں ہیں۔

 

تازہ ترین