• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کا وزن کم کرنے کیلئے چینی شوہر کا انوکھا طریقہ

یوں تو دنیا میں کئی ایک شوہر اپنی بیویوں کے بڑھتے ہوئے وزن کے باعث پریشانی کا شکار رہتے ہوں گے لیکن اس چینی شوہر نے تو کما ل ہی کردیا۔

چین سے تعلق رکھنے والے ان صاحب نے اپنی بیوی کا وزن کم کرنے کیلئے انوکھا طریقہ آزمایا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یہ صاحب نوٹوں کی گڈی لے کر گاڑی کی ڈگی میں بیٹھے اور گاڑی کے پیچھے پیدل بھاگنے والی اپنی اہلیہ کو قریب آنے پر ہر دفعہ ایک نوٹ دیتے رہے۔

اہلیہ کا وزن کم کرنے کیلئے انوکھا طریقہ آزمانے والے ان صاحب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

تازہ ترین