• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرو فیروز: آصف زرداری کی آمد پر مصنوعی شجرکاری

Fake Plantation In Naushehroferoze

نوشہروفیروز میں سابق صدر آصف زرداری کی آمد پر انتظامیہ نے مصنوعی شجرکاری کی، پولیس اہل کاروں کا کھانا عوام نے لوٹ لیا۔

آصف زرداری کی بھریا سٹی آمد پر شہر کو سرسبز دکھانے کیلئے انتظامیہ نے سابق صدر کو ماموں بنادیا۔

سڑک کے دونوں جانب کیلے کے درخت لگا دیئے، مرجھائےدرختوں کو کہیں کھمبے کا سہارا دیا گیا تو کہیں پتھر سے باندھا گیاتھا۔

سڑک پر خرامہ خرامہ چلتی بھینسیں ناصرف ان درختوں کے پتے کھا گئیں بلکہ کچھ بھینسیں درخت بھی ساتھ لے گئیں۔

بچوں نے بھی درخت اکھاڑ کر مصنوعی شجرکاری کا پول کھول دیا۔

دوسری جانب سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہل کار بھی 24 گھنٹے تک بھوکے پیاسے ڈیوٹی دیتے رہے، ان کے لیے کھانا آیا تو وہ بھی عوام نے لوٹ لیا۔

تازہ ترین