• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسا مے نے برطانوی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

Theresa May Wins Parliament Confidence Vote

برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے برطانوی پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھریسا مے نے 323 ووٹ حاصل کیے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم تھریسا مے نے انتہائی کم مارجن سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے، انکی حکومت کو شمالی آئرلینڈ کی جماعت ڈی یو پی کی مدد سے اعتماد کا ووٹ ملا ہے۔

تھریسا مے کی اقلیتی حکومت کے حق میں 323 اور خلاف 309 ووٹ ڈالے گئے،یاد رہے کہ وزیراعظم مے نے چند ماہ قبل اس امید پرقبل ازوقت الیکشن کا اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گی۔

مگر الیکشن کے نتائج انکے لیے خاصے مایوس کن ثابت ہوئے اور وہ اس سے قبل حاصل شدہ اکثریت سے بھی محروم ہوگئیں اور انھیں آئرش پارٹی کی اعانت حاصل کرناپڑی ہے۔

تازہ ترین