• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Pakistan Summons Indias Deputy High Commissioner Over Loc Firing

پاکستان نے قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیا ہے ۔

دفتر خارجہ میں ڈی جی ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی وقار کے خلاف ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ سیز فائر معاہدے اور انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی فوج کی 28جون کو آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری عبدالوہاب شہید اور 4زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین