• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارجنٹ کی ہلاکت، ایم پی اے مجید اچکزئی عدالت میں پیش،مزید 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Todays Print

کوئٹہ (صباح نیوز)سارجنٹ کی ہلاکت کا معاملہ، ملزم ایم پی اے مجید اچکزئی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزم کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے مجید اچکزئی نے اپنی گاڑی تلے کچلے جانیوالے ٹریفک سارجنٹ کے بیٹے کو نوکری اور اہلخانہ کو پولیس لائن کوئٹہ میں سرکاری کوارٹر دلوانے کا لالی پاپ دیا تھا۔

عطا اللہ کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ، 60برس کی عمر تک پوری تنخواہ دلوانے کا وعدہ کیا، بدلے میں ٹریفک سارجنٹ کے اہلخانہ مقدمے میں مجید اچکزئی سے تعاون کریں گے۔ اقرار نامے پر مجید اچکزئی کے نمائندے اور عطا اللہ کی بیوہ ، بیٹے اور بھائیوں نے دستخط کئے۔

دوسری جانب سارجنٹ کے بیٹے نے ڈرامہ بے نقاب کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم پی اے سے صلح نہیں ہوئی، والد کا خون معاف نہیں کروں گا، معظم کا کہنا ہے خالی اشٹام پیپر پر دبا سے انگوٹھے لگوائے گئے۔ عطااللہ کے خاندانی ذرائع نے صلح کیلئے ڈیرہ غازی خان کی سیاسی شخصیات کو استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

خاندانی ذرائع نے کہا 25جون کو صلح نامے پر زبردستی دستخط کروائے گئے۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک سارجنٹ کو جس گاڑی نے ٹکر ماری اسے مجید اچکزئی ہی چلا رہا تھا۔

تازہ ترین