• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور شرقیہ، مزید13زخمی دم توڑ گئے ، موٹروے پولیس کے 5افسر معطل

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) سانحہ احمد پور شرقیہ کے زیر علاج مزید 13زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 180 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حقائق چھپانے پر موٹروے پولیس نے پانچ افسر معطل کردیے گئے ہیں۔

25 جون کو عید الفطر کے روز بہاولپور میں نیشنل ہائی وے پر احمد پور شرقیہ کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے باعث سڑک پر ہزاروں لیٹر تیل پھیل گیا تھا۔ احمد پور شرقیہ کے قریب حادثے کے بعد مقامی آبادی تیل جمع کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے موقعہ پر موجود 100 سے زائد افراد کو جھلسا دیا۔

واقعے میں موقعہ پر ہی 150 کے قریب افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ 80 سے زائد موٹرسائیکلیں اور کئی گاڑیاں بھی جل گئیں۔ واقعے میں مجموعی طور پر اب تک ہلاکتوں کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کا برن یونٹ میں علاج جاری ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے فوری بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے رد عمل کا جائزہ لے گی جب کہ حادثے کا شکار آئل ٹینکر کے مکینیکل اسٹینڈرڈ سمیت اس میں تیل بھرنے کے عمل کو بھی دیکھا جائے گا۔ کمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپیکشن ٹیم کے سربراہ کی زیرسرپرستی کام کرے گی جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر جنرل، صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سابق آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر شامل ہوں گے۔

تازہ ترین