• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے30 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

Todays Print

اسلام آباد  ( نیوز ایجنسیز)اوگرانے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے کمی کی سفارش کر دی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارساں کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ پیٹرولم کی قیمت میں 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ 

تازہ ترین